عوام کی سہولت کیلئے تھانوں کی سطح پرمددگار فورس قائم کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزاہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے عوام کے سہولیات اور آسانی کے لئے جملہ تھانہ جات کی سطح پر مددگار فورس قائم کر دی، مددگار جوان تھانے میں آنے والے سائلین کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔ کسی بھی حوالے سے تھانہ آنے والا سائل سب سے پہلے مددگار جوان کو ملے گا جو سائل کو متعلقہ افسر کے پاس لے جانے کا پابند ہو گا۔
ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے ڈی پی او آفس میں تقریب کے دوران مددگار جوانوں کو ربن پہنائے اور ہدایات دیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی ضامن ہے اس معیار اور مقام کو برقرار رکھنے کے لیے مددگار جوان سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور آنے والے سائل کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!