ایبٹ آباد‘نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد۔ اس ضمن میں تھانہ مانگل کے ایس ایچ او شہزاد خان نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعرات کی شام مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ ککڑ موڑ پر ایک لاش پڑی ہوئی ہے۔ جس پر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا تو وہ ایک پچاس سالہ شخص کی تھی۔ جس کے منہ پر کپڑابندھا ہواتھا اوراس کے ہاتھوں اور پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کی جیب سے کوئی بھی دستاویز برآمد نہیں ہوئی۔ جس سے اس کی شناخت کی جاسکے۔ ایس ایچ او مانگل کے مطابق نامعلوم شخص کوسانس بند کرکے قتل کیاگیاہے۔ لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد امانتاً رکھ دی گئی ہے۔ نامعلوم شخص کو اگرکوئی جانتا ہو تو وہ تھانہ مانگل ایبٹ آباد سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!