حلقہ پی کے چالیس سے سابق ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیرمیدان میں آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے چالیس سے سابق ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر کے الیکشن میں آنے سے کئی حلقوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کرنل شبیر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرحوم سردار محمد یعقوب کے فرزند ہیں اور سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد بھی رہ چکے ہیں سیاسی حوالے سے ایک مضبوط گروپ جنبہ رکھتے ہیں۔ عمران خان کے جراتمندانہ فیصلے سے نااہل حکومت مفلوج ہو چکی ہے۔ ایمپورٹڈ حکومت اپنا سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد صاف اور شفاف انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما اور سابق ضلع ناظم سردار کرنل(ر) محمد شبیر نے وائس آف ہزارہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سردار کرنل(ر) محمد شبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کے سیاسی اتحاد کو عبرتناک شکست کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہر میدان میں جرات مندانہ موقف کے ساتھ کھڑے ہیں سردار کرنل محمد شبیر نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں اور جنتی جلد عام انتخابات ہوں گے ملک کے مسائل کم ہوں گے انہوں نے کہا اندرونی اور بیرونی سازش کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی منتخب عوامی حکومت کی جگہ مخصوص ایمپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے غریب عوام پر ظلم کیا ہے نااہل اور امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے آٹے جیسی بنیادی انسانی ضرورت کو بھی ناپید کردیا ہے آج ملک بھر کے غریب لوگ ایک کلو آٹے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں کرنل محمد شبیر نے کہا کہ چند دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران دونوں صوبائی اسمبلیوں سے نکل کر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے اور اسلام آباد میں موجود ایمپورٹڈ حکومت کے پاس بھی گھر جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا آنے والے عام انتخابات میں ملک بھر سمیت ضلع ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین عمران خان کے پارٹی نشان کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت اسلام آباد میں بھی ایک بار پھر مضبوط اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!