قلندرلودھی کا عظیم کارنامہ: چمک میرا ڈیم کی ایک ارب تیرہ کروڑ کی پری کوالیفکیشن طلب کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قلندرلودھی کا عظیم کارنامہ: چمک میرا ڈیم کی ایک ارب تیرہ کروڑ کی پری کوالیفکیشن طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر مال قلندر خان لودھی پچھلے کئی سال سے اپنے حلقہ کے علاقے چمک میرا میں ڈیم کی تعمیر کیلئے سرگرم تھے۔ جبکہ ان کے مخالفین چمک میرا ڈیم کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ میں مصروف رہے کہ چمک میرا ڈیم قلندر لودھی کبھی نہیں بنواسکتے۔ اور قلندر لودھی پر یہ الزام بھی لگاتے رہے کہ قلندر لودھی حلقہ کی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں بیٹھی بیوروکریسی ہمیشہ سے ہزارہ کیساتھ امتیازی سلوک کرتی چلی آرہی ہے اور صوبائی بیورو کریسی میں بیٹھے افسران ہزارہ میں ڈیم کی تعمیر کیلئے تیار نہ تھے۔ تاہم قلندرخان لودھی نے ان تمام مشکلات کا مقابلہ جاری رکھا اور انہوں نے چمک میرا ڈیم کی منظوری حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے چمک میرا ڈیم کیلئے ایک ارب تیرہ کروڑ روپے کی پری کوالیفکیشن طلب کرلی ہے اور اس پری کوالیفکیشن کا اشتہار قومی اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔جس کے بعد آئندہ چند ماہ میں چمک میرا ڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ اس ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔ بلکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے موقع بھی میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!