یونین کونسل میرپور کے عمائدین نے سٹی میئرکیلئے مظہرخان جدون کی حمایت کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل میر پور کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ تمام قبائل کے سرکردہ مشران نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد کے امیدوار مظہر خان جدون کی حمایت کر دی،یونین کونسل میر پور کے بڑے جنبوں نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی ٹھان لی،اس حوالے سے میرپور میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لال افسر خان،خان افسر خان،محمد اشرف ستی،داود خان،حاجی عبدالخنان،شاہین خان،حنیف خان،زعفران خان،جمیل خان،ملک ارشد خان،سابق وائس چیئرمین امجد خان جدون،سابق جنرل کونسلر فیصل خان جدون،فریدون خان،جاوید خان،ریاض خان،سرور خان،طارق خان،بشارت خان،جاوید خان،واجد خان،نعمان خان،سفیر خان،عبدالمعز خان،ملک وسیم اعوان سمیت بزرگ اور نوجوان بھی شریک تھے۔گرینڈ جرگہ میں متفقہ طور پر تحصیل چیئرمین کی نشست کے لئے مظہر خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا۔گرینڈ جرگہ میں مظہر خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میرپور ان کا آبائی گھر ہے۔میرپور کے بزرگوں نوجوانوں اور بچوں نے جو پیار دیا جو محبت دی اسے پر ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے جوانوں کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔یونین کونسل میں عوام کو درپیش مسائل سے بے خبر نہیں ہوں۔پہلے کی طرح ان کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔مظہر خان جدون کا کہنا تھا تحصیل چیئر مین کی نشست کے لئے ضلع میں ہر طرف سے بھرپور حمایت عوام کی جانب سے قرض ہے جس کومنتخب ہو کر ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں لوٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میر پور کے مشران کی محبت اور نوجوانوں کی طرف سے حوصلہ آنے والے دنوں میں مثبت تبدیلی کا پیغام لایا ہے۔انہوں نے گرینڈ جرگہ میں شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ ان کا اعتماد اور بھروسہ ٹوٹنے نہیں دیں گے۔بلاتفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔گرینڈ جرگہ میں مشران نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مکمل یقین دہانی کرادی،شہر کی بڑی یونین کونسل میں مشران کی حمایت سے ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!