وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اوربروقت طبی امدادنہ ملنے سے ایک سالہ بچی جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں مبینہ ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک سالہ بچی دم توڑ گئی،شہر کے نواحی علاقہ توتنی کے رہائشی محمد رزاق اپنی بچی جنت کو طبیعت خرابی پر ہسپتال لے کر آئے جہاں او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور بروقت طبی سہولت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوئی،اس موقع پر بچی کے والد محمد رزاق نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بچی کو دن گیارہ بجے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال لے کر آئے جہاں دن دو بجے تک ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا جس سے بچی ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈی ایم ایس کی پوسٹ پر تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا گیا ہسپتال میں زمہ دار پوسٹ پر فوری تعیناتی نہ ہونا بھی نااہلی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!