انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کے موٹرسائیکل اور گاڑیاں ہتھیانے والے ملزمان گرفتار۔تیس موٹرسائیکل اورگاڑیاں برآمد۔

بفہ پکھل(شفقت جاوید) مانسہرہ پولیس کی کاروائی olxکے ذریعے موٹرسائیکل ہتھیانے والے گروہ کا سرغنہ اورکار لفٹر گروہ کیکارندہ کوگرفتار کرکیمتعدد 30 عدد موٹرسائیکل اور گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ایس پی ہیڈکواٹرز جمیل اختر نے تھانہ سٹی مانسہرہ میں میڈیا کے نمائندوں اور سرقہ شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر احمد کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔جنہوں نے اپنی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد جاوید خان، انچارج اینٹی کارلفٹنگ سیل اے ایس آئی جانثارخان اور انوسٹی گیشن ونگ کی تفتیشی ٹیم پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم ترتیب دی۔

سپیشل تفتیشی ٹیم نے دن رات کام کرتے ہوئے نوسرباز ی کے زریعے موٹر سا ئیکل ہتھیانے والے نوسرباز کو ٹیکنکل طریقہ کار سے ٹریس کیااور نوسربازی کے سرغنہ صلاح الدین ملک ولداورنگزیب سکنہ کھڑیاں حال رحمت آباد آیبٹ آباد کو گرفتار کیا۔جسکے خلاف تھانہ سٹی میں سال 2018اورسال 2020 کے درمیان نوسربازی اور خیانت مجرمانہ کے کل 09مقدمات رجسٹر ہیں۔تفتیشی ٹیم نے ٹیکنکل اور پروفیشنل طریقہ کار سے ملزم کو انٹروگیٹ کیا۔دوران انٹروگیشن ملزم نے جملہ مقدمات کا اعتراف کیا۔جبکہ ملزم سے نوسربازی سے ہتھیانے والے مال مسروقہ جن میں 30 عدد موٹرسائیکل،02 عددموٹر کار FX،01عددموٹرکار مہران شامل ہے برآمد کرلی گئی ہیں۔جبکہ مزید سرقہ شدہ گاڑیوں کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ نوسرباز ملزم ضلع ہذا کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد،ہری پوراور راولپنڈی میں بھی نوسربازی کے ذریعے موٹرسائیکل ہتھیانے کی وارداتیں کرچکا ہے۔اوران اضلاع کو بھی مطلوب ہے۔پولیس کی اس کارکردگی سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا اور انکے نقصان کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوسرباز اور فراڈ گرو کا سرغنہ بے نقاب ہوا ہے۔اسی طرح ایک گروہ جو کارلفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تھااور مورخہ 08.08.2020کو سوزوکی کیری بولان نمبرABE 986غازیکوٹ سے سرقہ ہوئی تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل تفتیش کے ذریعے اس گروہ کو ٹریس کیا اور کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں سرقہ شدہ گاڑی سوزوکی بولان کے گرفتار کیا۔جبکہ اسکے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار شدہ ملزم نے ضلع ہذا سے مزید گاڑیوں کی چوری کرنے کا انکشاف کیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کرلیا ہے جن کی برآمدگی کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!