سردی کی شدت، ایبٹ آباد میں سوئی گیس کا پریشر کم ہو گیا۔

یوسی کیہال، ملک پورہ، شیخ البانڈی اور نواں شہر سمیت دیگر علاقوں کے مکین سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہو گئے۔
بعض علاقوں میں سوئی گیس مکمل بند ہو گئی، لوگوں کو گھروں میں کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا شہری سراپا احتجاج بن گئے۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)سردی کی شدت شروع ہوتے ہی گھروں کی گیس جواب دے گئی صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر کم جبکہ بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہوگئی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ایبٹ آباد میں سردی کی شدت شروع ہوتے ہی یو نین کونسل کی ہال ملکپورہ، سٹی، شیخ البانڈی اور نواں شہر سمیت مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گھر یلو صارفین کو کھانا پکانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت نے ایک طرف سوئی گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور پریشر کا مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!