یکم نومبر کے بعد افغان مہاجرین کے کاروباری مرا کز سیل کرنیکا فیصلہ۔

ہزارہ کے مختلف بازاروں میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان مہاجرین کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا، ٹیمیں تشکیل۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام،کوہستان، حویلیاں سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی دکانوں، گھروں کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والوں افغان مہاجرین کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان تاجروں کے کاروبار اور اثاثوں کی بھی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔افغان مہاجرین کے خلاف یکم نومبر کے بعد صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جارہا ہے گرینڈ آپریشن کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہہزارہ کے مختلف بازاروں میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان مہاجرین کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ سات ہزار سے زائد دکانوں کی نشاندہی کر دی گئی ہیں۔ کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!