ایبٹ آباد میں کی گئی حلقہ بندیوں سے متعلق پٹیشنز کی سماعت مکمل۔

سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فیصلہ 30 نومبر تک متوقع۔
ایبٹ آباد اور ہزارہ سے تحریک انصاف پارلیمینٹریز میں شمولیت کرنیوالوں کی لائن لگ جائیگی: سردار شیر بہادر کا دعوی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں کی گئی حلقہ بندیوں سے متعلق پٹیشنز کی سماعت مکمل ہوگئی فیصلہ 30 نومبر تک متوقع ہے حلقہ بندیوں کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ایبٹ آباد اور ہزارہ کی سیاست ست میں میں ڈرامائی ڈر تبدیلیوں کا امکان ہے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے ایبٹ آباد سے شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم نے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ سے 30 نومبر کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی لائن لگ جانے کا دعوی کیا ہے ایبٹ آباد میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جن پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں سماعت مکمل ہو گئی ہے ایبٹ آباد سے سابق سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار بشارت ایڈوکیٹ، سابق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سید حماد شاہ گیلانی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ہیں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق پٹیشنز پر سماعت مکمل کرلی ہے فیصلہ 30 نومبر تک متوقع ہے جس کے بعد ایبٹ آباد اور ہزارہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پنجاب کے دو حلقوں کے ساتھ ساتھ مانسہرہ سے بھی انتخابات میں حصہ لینگے اندرون خانہ اس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی میاں محمد نواز شریف کا مانسہرہ میں جلسہ بھی متوقع ہے دوسری طرف تحریک انصاف پارلیمینٹرینز ایبٹ آباد اور ہزارہ میں اپنی برتری کے دعوے کر رہی ہے تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں ایبٹ آباد سے شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم سردار شیر30 بہادر نے دعوی کیا ہے کہ نومبر کو حلقہ بندیوں کا کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ایبٹ آباد اور ہزارہ سے تحریک انصاف پارلیمینٹرینز میں شمولیت کرنے والوں کی لائن لگ جائے گی اور اہم شخصیات تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کریں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!