ایبٹ آباد شہر میں خریداری کیلئے آنیوالے شخص کا موٹرسائیکل چوری۔ کینٹ پولیس خاموش۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)دن دیہاڑے نامعلوم چور تھانہ کینٹ کی حدود سے موٹر سائیکل چوری۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ خانیزمان ولد گل زمان اپنا موٹر سائیکل نمبریF9293 ماڈل 2016 قریشی کلینک کے سامنے کھڑا کر کے گھریلو سامان کی خریداری کے لیے بازار گئے۔جب خریداری کے بعد وہ واپس آیا تو اس کا موٹرسائیکل وہاں موجود نہیں تھا جس پر خانیزمان نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں اپنی اطلاعی رپورٹ درج کروا دی۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے تمام تھانوں کی حدود سے آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تعینات پولیس اہلکاررمضان المبارک میں نیند کے مزے لینے میں مصروف عمل ہیں۔اس حوالے سے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بابر ظہور آفریدی سے اپیل کی ہے کے بازاروں کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے تاکہ آئے روز چوری کی واداتوں میں کمی ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!