پنڈکرگوخان میں اقلیتی نشست پر غیرمقامی شخص کے تجویز کنندہ کے نام بھی منظر عام پر آ گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)عدیل بشیر ولد بشیر مسیح کے تجویز کنندہ قیصر ولد محمد رفیق ساکنہ حبیب آباد ڈاکخانہ شیروان پنڈ گلی جبکہ یوسف الرحمن ولد منصف ساکنہ حبیب آباد ڈاکخانہ شیروان پنڈ گلی تائید کندہ کے نام بھی منظر عام پر آگئے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آج مورخہ 19فروری 2022 کو آراو یوسی پنڈ کرگوخان کے دفتر سے جاری شدہ اُمیدواران کی لسٹ کے مطابق وی سی5 لکھالہ میں اقلیتی نشت پر ایک غیر مسلم اُمیدوار عدیل بشیر ولر بشیر مسیح سکنہ محلہ نورالدین ایبٹ آباد کو بلا مقابلہ منتخب کروایا گیا ہے جبکہ اس وی سی میں غیر مسلم آبادی کا کوئی وجود نہیں یہ سراسر بھونڈا اقدام ہے اور عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے میں محمد صادق اُمیدوار یوتھ کونسلر و میں محمد اعجاز اُمیدوار کسان کونسلر وی سی لکھالہ اس غیر قانونی اقدام کی نہ صرف بھر پور مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف ہر محاز پر قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ یہ تناول کی آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے یہ اقدام پی ٹی آئی کے اعلی عہدے دار کی جانب سے کیا گیا۔جس نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے تناول کی آنے والی نسلوں کو غیر مسلم لوگوں کے حوالے کرنیکی ناکام سازش کی جاری جس کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!