ایم ڈی کینٹ نتائج کا اعلان: پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلباء نے حاصل کی۔ریکارڈ 11 ہزار 366 طلبہ غیر حاضر۔

ٹیسٹ میں 13300 طلبہ نے 100 سے کم 12500 سے زائد طلبہ نے 150 سے کم نمبر حاصل کئے۔
تیمور اقبال انعم خان امان اللہ مطال عظیم عاصم ایاز اور حسیب خان نے 192 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔
ٹاپ 13 میں پشاور کا کوئی طالب علم شامل نہیں، ٹیسٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلبہ نے حاصل کی۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے تاریخ میں پہلی مرتبہ نقل پر نتائج منسوخ ہونے اور دوسری بار منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر 6 امیدواروں نے 192 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن 3 نے 191 نمبر لے کر دوسری اور دو طلبا 190 نمبر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کل 46218 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 34852 طلبا نے ٹیسٹ میں شمولیت کی، تیمور ا قبال، انعم خان، امان اللہ محمد مطال عظیم، محمد عاصم ایاز اور حسیب خان نے 192 نمبر لے کر پہلی، منیبہ حسن، سنگین خان اور زین عابد نے 191 نمبر لے کر دوسری اور جبکہ مصدق انور اور مقنسید خان نے نے 190 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ایم ڈی کیٹ ٹسٹ صوبے کے سات ریجنز کے 11 امتحانی مراکز میں منعقد ہوا۔

یہ بات قابل ذکر رہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں کل 200 نمبر ہوتے ہیں اور میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ کی اہلیت کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے بالترتیب 110 اور 100 کے کم از کم نمبر حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔ موجودہ ٹیسٹ میں کل 21206 (61) فیصد) امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے اور کل 24283 (ستر فیصد) بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے اہل قرار دئے گئے۔ ٹیسٹ سے ریکارڈ 25 فیصدیا 11366 طلبہ غیر حاضر ہے ٹیسٹ میں 13300 طلبہ نے 100 سے کم نمبرات حاصل کئے 12500 سے زائد طلبہ نے 150 سے کم نمبرات حاصل کئے ٹیسٹ میں پشاور کے طلبہ نے 14 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ابتدائی 13 میں پشاور کے کوئی طالب علم پوزیشن نہیں حاصل کر سکا جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن سات کے طلبہ نے حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!