اویس قتل کیس: ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اویس قتل کیس‘ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملزمان کوہتھکڑیاں لگ گئیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آ ف ہزارہ کو بتایاکہ رمضان المبار ک میں تھانہ بکوٹ کی حدود میں واقع گاؤں دکھن میں راشد ولد شریف اور حسیب نے کم تراویح پڑھنے پر اویس نامی نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیاتھا۔ اس کیس میں راشد شریف اور حسیب نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردیں۔ جس پر کمرہ عدالت کے اندر دونوں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر اویس کے والد ظہور نے کہا کہ میرے معصوم بیٹے کو ناحق قتل کیا گیا۔مجھے انصاف چاہیے اور امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!