ایبٹ آباد‘اراضی کے تنازعہ پر خاتون کو پھندالگا کر قتل کردیا گیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) حویلیاں محلہ اعظم خان میں گونگی خاتون کا گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محلہ اعظم خان کی رہائشی خاتون نجمہ بی بی دختر شریف خان عمر 54/55سال کو پھندا ڈال کر قتل کرنے کی دعویداری مقتولہ کی بہن گل شاہین نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرواتے اپنی ہمشیرہ کی قتل کی دعویداری ریاض خان ارشد خان پسران جیست خان شیراز ولد نامعلوم پر ایف آئی آر درج کروائی۔گل شاہین کے مطابق میری بہن گزشتہ رات گھر میں اکیلی تھی میں اپنی دوسری ہمشیرہ کے گھر پی۔او۔ایف میں رات گئی ہوئی تھی آج جب میں واپس آئی تو دروازے پر دستک دینے پر دروازہ نہ کھلنے پر چھوٹے بچے کے زریعے دیوار اندر گھس کر دروازہ کھولا اندر داخل ہونے پر میں نے دیکھا میری بہن مردہ حالت میں پڑی تھی میں نے اہل محلہ کو شور کر کے بلایا اور اپنی بہن کی میت کو ہاسپٹل پہنچایا نامزد ملزمان سے ہمارا زمین کا تنازعہ ہے جس پر پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 302 درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!