ایمل ولی خان تمھیں یاد ہونا چائیے کہ اے این پی کے لیڈر ایبٹ آباد سے براستہ شیروان بھاگ تھے: تحریک صوبہ ہزارہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تحریک صوبہ ہزار کا ایمل ولی خان کے بیان پر سخت رد عمل سامنے آگیا، ایمل ولی کے بیان کی پرزور مزمت کرتے ہیں اگر ایسی زبان دوباہ استعمال کی گئی تو نقص امن کے زمہ دار اے این پی قائدین ہونگے بابا حیدر زمان جیسا غیرت مند لیڈر تھا اسکے جانشین اسکے نقش قدم پر چلنے والے ہیں ایمل ولی ایسی زبان سے اجتناب کرے جس سے دوبارہ امن خراب ہو ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی صدر سلطان العارفین خان جدون نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر سردار رمضان، امجد پٹھان، ملک سجاد، سردار گل زیب،محمد فاروق اور تحریک صوبہ ہزارہ کے دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران سلطان العارفین جدون کا مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی خان تمھیں یاد ہونا چائیے کہ اے این پی کے لیڈر ایبٹ آباد سے براستہ شیروان بھاگ تھے مریم نواز کو بھی یہ ہی کہیں گے کہ جب تم لوگوں کے پاس اکثریت سے تھی تب کیوں نہیں صوبہ بنایا لالی پاپ دینے کا دور گزر چکا ہے، ایمل ولی کے بیان پر انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں جسکی آئین ہمیں اجازت دیتا ہے تم ہزارہ کے نمائندے نہیں جو اسکی بات کرتے ہو تم لوگوں نے تو پاکستان کی نفی کی تھی یہ تو ہزارے وال قوم تھی جسکی وجہ سے صوبہ سرحد پاکستان حصہ بنا ہمارے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے آج ہزارہ کی عوام الگ صوبہ کا مطالبہ کر رہی ہے سردار رمضان کا اس موقع کہنا تھا کہ اگرہزارہ صوبہ نہیں بن سکتا تو ہمیں دارالخلافہ اسلام آبادکے ساتھ منسلک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!