ایبٹ آباد: قتل کیس میں باپ بیٹے سمیت تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں راجہ شعیب نے علم زیب عرف پپو ولد گلاب خان گوریاں قتل کیس میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ تقریباً دو سال قبل علم زیب ساکنہ گوریاں کسکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی طارق خان کی مدعیت میں آصف علی ولد علی اکثر خان، میرافضل ولد گلزمان،علی اکثر ولد میرافضل کے خلاف تھانہ حویلیاں میں قتل کر مقدمہ درج کیاگیا۔ جنکا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ٹرائل میں گواہان استغاثہ و دیگر گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی ملزمان کی جانب سے امان اللہ سالک ایڈوکیٹ جبکہ مقتول کی جانب سے عقیل الرحمن جدون ایڈوکیٹ نے پیروی مقدمہ کی مقدمہ میں مقتول کے وکیل کے ٹھوس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!