یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے،وائرس سے متاثرہ دوافرادجاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے،وائرس سے متاثرہ دوافرادجاں بحق،درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،علاقہ میں فوگ سپرے نہ ہونے سے عوام میں تشویش،متعلقہ محکموں کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے،اتوار کے روز جماعت اسلامی تناول کے سابق امیر سابق تحصیل ممبر مجتبیٰ حسن کے بھائی حامد حسن اورایک بائیس سالہ لڑکی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو کر دم توڑ گئے ہیں۔مرحوم حاجی عبدالغفور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے بھتیجے ہیں، جن کا چار رو ز قبل ڈینگی کی تشخیص پر اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے،ادھر علاقہ کے عوام کے مطابق یونین کونسل سلہڈ میں ڈینگی سے متاثر جاں بحق ہونے کا دوسرا واقعہ ہے،جب کہ وائرس سے متاثر درجنوں افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،علاقہ کے عمائدین کے مطابق سلہڈ میں فوگ سپرے کے لئے محکمہ صحت کے اعلی افسران اور ٹی ایم اے کے نوٹس میں لائے جانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور ٹی ایم اے کی فوگ سپرے مشین بھی خراب حالت میں چھوڑ کے گئے ہوئے جس پر علاقہ کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!