ایبٹ آباد میں اسٹامپ فروشوں اورعرائض نویسوں نے انت مچا دی۔

طلبہ پر 100 روپے کا اسٹامپ 150 روپے فروخت کرنے لگے بیان حلفی وغیرہ کی من مانے رقوم وصول کی جانے لگی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں اسٹامپ فروشوں اور عرائض نویسوں نے انت مچادی اسٹامپ پیپر کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا طلباء وطالبات پر 100 روپے کا اسٹامپ 150 روپے فروخت کرنے لگے جبکہ بیان حلفی وغیرہ کے من مانے رقوم وصول کی جانے لگی جوڈیشل کمپلیکس اور پرانی عدالتوں کے ساتھ بیٹھے اسٹامپ فروش اور عرائض نویسوں نے شہریوں اور طلباء کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے لگے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے شہری عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ پرانی عدالتوں میں اسٹامپ فروشوں اور عرائض نویسوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے اس وقت اسٹامپ پیپر کی فیس 150 روپے سے 200 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ بیان حلفی وغیرہ تحریر کروانے کے 500 سے اوپر فیس مقرر کردی گئی ہے جو کہ نا جائز وصول کیا جارہا ہے کی روک تھام کی جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!