ایبٹ آباد شہر کے تین مشہور منشیات فروش چرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی نے تین منشیات فروشوں سمیت ایک منشیات کا عادی ملزم گرفتار کرلیا۔مقدمات درج،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری گزشتہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تین منشیات فروشوں سعد علی ولد محمد اقبال ساکنہ ملکپورہ کو 845 گرام چرس،شفیع ساکنہ ڈگی محلہ 805 گرام چرس جبکہ ساجد ولد محمد اسلم ساکنہ 875 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ساجد علی ولد محمد اسلم ساکنہ بانڈہ سنجلیاں کو شراب کے نشے میں شور شرابا کرنے پر گرفتار کر لیا چاروں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9D اور 3/4 کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!