ٹی ایم اے کی منتھلیاں: ایبٹ آباد شہر میں پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا۔

ایبٹ آبادایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ ٹی ایم اے کی نااہلی اور منتھلیاں شہر بھر میں پختہ اور عارضی تجاوزات شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی شدید مشکلات ہیں جبکہ تجاوزات کے باعث نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے مختلف محکموں کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے تجاوزات قائم کی گئیں خیبر پختونخواہ کے سب سے اہم ضلع ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے ایبٹ آباد شہر کی سڑکیں اور فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، تھڑہ فروشوں نے تاجروں اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور وہ فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پر چلنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے اور ساتھ ساتھ تجاوزات کے باعث پارکنگ کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔

شہر کے اندرونی تمام سڑکوں اور دوکانوں کے سامنے اور نالوں پر غیر قانونی قابضین موجود ہیں اسی طرح فوراہ چوک، ٹانچی چوک، نورالدین بازار،مین بازار، صدر بازار، گردوارہ گلی، لنک روڈ، چنار روڈ، جھگیاں، نواں شہر، منڈیاں، کے مختلف مقامات پر غیر قانونی قابضین نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ریڑھی بانوں، تھڑہ فروشوں اور دوکانوں سے نکلنے والی گندگی کو نالوں میں پھینک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بند ہو جاتے ہیں جبکہ شہر کے بڑے نالوں پر عرصہ دراز سے بڑی بڑی پختتہ تجاوزات قائم ہیں جن پر رہائشی گھر، پلازے ور مارکیٹیں بنی ہوئی ہیں تجاوزات کی وجہ سے زرا سی بارش کے باعث لنک روڈ، کاغان کیفی، ایمپائر روڈ، عید گاہ سے ملحقہ مانسہرہ روڈ اور سربن چوک سے چنار روڈ سمیت دیگر جگہوں پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے سیلاب بن جاتا ہے آج تک ان تجاوزات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ اس کے برعکس پورے پاکستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!