ہزارہ یونیورسٹی کے تین طالبعلم ہزارہ ایکسپریس وے پر حادثے میں جاں بحق۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ایکپریس وے بٹل ٹنل کے قریب تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ہزارہ یونیورسٹی کے ایم فل کے تین کلاس فیلو جابحق ہو۔علی خان,صالح محمد اور برہان الدین ہزارہ یونیورسٹی میں پاک سٹڈی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم  اور کلاس فیلوز تھے۔تینوں گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ چنارکوٹ سی پیک پر مہران گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ایک زخمی چاروں افراد یونیورسٹی کے طالبعلم تھے،میتوں اور زخمی کو بٹگرام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں تھانہ بٹل پولیس ذرائع کے مطابق چنارکوٹ کے مقام  پر سفید رنگ آلٹو مہران گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر سائیڈ پلر سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجے میں محمد صالح ولد محمد جعفرین سکنہ چانجل بٹگرام،برہان الدین ولد مشرف خان سکنہ باجوڑ فاٹا اور علی  خان ولد غلام مھندق سکنہ میونیہ ڈاکخانہ تھوڑ بلتستان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف نور ولد نامعلوم ساکن منگوہ زخمی ہو گیا،میتوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!