صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایس ایس ٹیز نے بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ خزانہ کی طرف سے ایس ایس ٹیزکی 17پرسنل میں اپ گریڈیشن پرغیرضروری اعتراضات۔صوبہ بھرکے ایس ایس ٹیزنے بھرپوراحتجاج کی دھمکی دے دی۔ایس ایس ٹیزویلفیئرایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری ذوالفقاراحمدنے بتایاکہ سیکنڈری سکولزٹیچرز(ایس ایس ٹیز)کودس سالہ سروس کی تکمیل پربی پی ایس 17پرسنل میں ترقی دی جاتی ہے اس پالیسی کے نفاذسے اب تک متعددبارایس ایس ٹیزکو10سالہ مدت ملازمت کی تکمیل پر17پرسنل مل چکاہے نومبر2011اورمارچ 2012میں ایک ہزارکے قریب ایس ایس ٹیز پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے گئے جن کواس پالیسی کے تحت نومبر2021اورمارچ 2022 میں 17پرسنل میں ترقی دینے کے لیے ڈی پی سی انعقادکرناتھاتاہم جان بوجھ کرڈی پی سی کوموخرکیاجاتارہاہے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے ایک افسر کی طرف سے ایس ایس ٹیزکے ساتھ معاندانہ رویہ اپناتے ہوئے غیرضروری اعتراضات اٹھاکردوبارڈی پی سی ملتوی کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرکے اساتذہ میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہے تمام اضلاع کے ایس ایس ٹیزصوبائی وزراء اوراپنے حلقوں کے ممبران اسمبلی سے ملاقات کرکے انھیں محکمہ خزانہ متعلقہ افسرکے استاددشمن رویے بارے آگاہ کررہے ہیں ذوالفقاراحمدنے کہاکہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات اورصوبائی اسمبلی کی متفقہ قراردادوں کے باوجودایس ایس ٹی پوسٹ کواپ گریڈنہیں کیاجارہااوراب پہلے سے حاصل شدہ 17پرسنل کاحق چھیننے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس کے پس پردہ یہ سوچ کام کررہی ہے کہ ایک ہزارلوگوں کی اپ گریڈیشن انھیں کیافائدہ ہوگاانھوں نے خبردارکیاکہ اگر31مئی سے قبل ڈی پی سی کاانعقادکرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیاتوپشاورمیں تاریخی احتجاج ریکارڈکروایاجائے گااورہم اپنے مطالبات پور ے ہونے تک گھروں کوواپس نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!