یونین کونسل دہمتوڑ کے گاؤں بانڈا شوالیاں داتو میں بھی کرش پلانٹس لگنے کے خلاف اہلیان علاقہ کاشدید احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ معدنیات نے ایبٹ آباد کے قدرتی ماحول کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے سے پابندی کے باوجود ملی بھگت سے ضلع کے سیاحتی علاقوں میں پہاڑوں کی کٹائی کے لئے اراضی کو لیز پر دینا شروع کر رکھا ہے۔ یونین کونسل دہمتوڑ کے گاؤں بانڈا شوالیاں داتو میں بھی کرش پلانٹس لگنے کے خلاف اہلیان علاقہ کاشدید احتجاج پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا عمائدین نے علاقہ نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں کسی قیمت پر اپنے علاقے میں کرش پلانٹس نہیں لگنے دیں اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے اور مین شاہراہ کو بند کرنا پڑا کریں گے۔اور عدالت جانا پڑا جائیں گے مگر کرشں پلانٹس کسی صورت میں نہیں لگنے دیں۔ انہوں نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس کام کو روکا جائے اور محکمہ معدنیات کی لیز کو منسوخ کیا جائے۔ جو انہوں نے ملی بھگت کے ذریعے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بانڈہ شوالیاں کے عمائدین نے ایبٹ آبادپریس کلب سامنے احتجاج کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مظاہرین کا مذید کہنا تھا بانڈہ شوالیاں میں پانچ سو سے زائد آبادی ہے جہاں ایک سرکاری پرائمری اور مڈل سکول اور محکمہ جنگلات واٹر شیڈ کی پلانٹیشن بھی موجود ہے۔کرش پلانٹ سے ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ فصلوں اور مویشیوں کے چارہ کو نقصان پہنچے گا اور مکینوں کو بھی بنیادی حقوق کی فراہمی ذہنی سکون میں خلل پیدا کرے گا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقصانات سب کے سامنے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔انہوں نے کمشنر ہزارہ ضلعی افسران سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے اور کرش پلانٹ کی تنصیب روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!