پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج عبدالرشید نے منشیات کے عادی افراد کو گرفتارکرلیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)ڈی آئی جی ھزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ اے ایس آئی عبدالرشید خان کی منشیات کے عادی منشیات نوشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری جہاں منشیات فرشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے وہیں منشیات پینے والوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں انچارج چوکی کوٹھیالہ نے منشیات کے عادی افراد جن میں بیدار محمد ولد خواج محمد ساکنہ لنڈا کوٹھیالہ خالد ولد نجف ساکنہ مکڈبی تنویر احمدولد خواج محمد ساکنہ گرامڑی اور حبیب الرحمن ولدعزیزالرحمن ساکنہ تریڈا کوٹھیالہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف چوکی کوٹھیالہ میں 9A کے مقدمات درج کرلیئے ہیں انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ عبدالرشید خان کا وائس ھزارہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کسی بھی مہذب معاشرے کے لیئے ایک ناسور ہے اس لعنت سے ہنستے بستے گھر اجڑ جاتے ہیں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے افسران بالا کی ہدایت کے مطابق منشیات فروشوں اور منشیات نوشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کاسلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک بھی منشیات فروش اور منشیات نوش یا دیگر جرائم میں ملوث شخص علاقے میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!