راستے کے تنازعہ پرچچازادبھائیوں میں جھگڑا۔ فائرنگ سے آٹھ افرادزخمی۔ دو کی حالت تشویشناک۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی کی حدود ڈھیری میں راستہ تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کے درمیان گولیاں چل گئیں آٹھ افراد شدید زخمی۔دوکی حالت تشویشناک۔سٹی پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمات درج  ملزمان گرفتار تفتیش شروع۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈھیری محلہ چھاڑی کے رہائشی مشتاق،ارشد پسرانِ خواج داد نسیم اسامہ ولد مشتاق کا اپنے چچازاد بھائیوں کمال دانیال وقار بلال پسران شاہنواز،فخر،شاہنواز ولد فضل داد کے ساتھ جائیداد تنازعہ شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا اور دونوں گرپوں کے درمیان لاتوں مکوں کا آزادنہ استعمال شروع ہو گیا اسی دوران دونوں اطراف سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔جس کے نتیجے میں ارشد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا دوسری جانب وقار نامی نوجوان ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ نسیم،اسامہ، کمال، دانیال، بلال معمولی زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی خان جدون نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر وقار اور ارشد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا سٹی پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمات درج کر کے8 ملزمان گرفتار لیا جبکہ واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!