ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ایڈیشنل ٹی او آئی نے ریٹائرمنٹ کے بعدبھی چارج اورسرکاری مکان نہ چھوڑا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)محکمہ ٹی ایم اے کا ایڈیشنل ٹی او آئی ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی سیٹ نہ چھوڑی۔سرکاری مکان بھی تاحال استعمال میں ہے۔چند من پسند عناصر اپنے کام کاج کے لئیے ایڈیشنل ٹی او آئی کو ڈیلی ویلجز لگنے کے لیئے افسران بالا سے سفارش کرنے لگے۔نیب اور اینٹی کرپشن نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم مئی کو ایڈیشنل ٹی او آئی ایبٹ آباد کے ٹی ایم اے سے 30 سال بعد نوکری سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

زرائع نے موصوف کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ موصوف کو کافی دن ریٹائر ہونے کو ہوگئے لیکن تاحال اپنی سیٹ نہ چھوڑی ایڈیشنل ٹی او آئی نے اپنے اثرو رسوخ اور لین دین اور کچھ من پسند افراد کو بھاری رشوت دینے کی پیش کش کی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق رشوت اس مد میں دی گئی کہ وہ انکو ڈیلی ویجز پر دوبارہ اسی سیٹ پر بحال رکھیں۔تاحال ایڈیشنل ٹی او آئی موصوف اپنی سیٹ اور دیگر مراعات نہیں چھوڑیں۔ ٹی ایم اے کے دیگر افسران بھی اپنے سابق پیٹی بند بھائی کی سیٹ خالی نہ کروا سکے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ٹی او آئی اب بھی ترقیاتی کاموں کا کمیشن ٹھیکیداروں سے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔تاحال نہ تو کمشنر ہزارہ اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر اور نہ ہی نیب اور نہ ہی اینٹی کرپشن بھی اس موصوف کا کچھ کرسکے۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!