ہزارہ موٹر وے شملہ ٹنل میں ٹرک اور موٹرکار سمت پانچ گاڑیوں میں تصادم۔دس افراد شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)ہزارہ موٹر وے شملہ ٹنل میں ٹرک اور موٹرکار سمت پانچ گاڑیوں میں تصادم۔دس افراد شدید زخمی۔زخموں کو موٹروے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تین کی حالت تشیوناک ہونے پر کمپلیکس ریفر کردیا گیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز بارش کی وجہ سے ہزارہ موٹروے کی شملہ ٹنل میں ٹرک اور موٹرکار سمیت پانچ گاڑیوں میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جمیل ولد محمود سکنہ پکھوال عدیل شاہ ولد پیراحمد ساکنہ بالاکوٹ اویس ولد نور الہی ساکنہ دربند سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے جنکو فوری طور پر موٹر وے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا یہاں ڈاکٹروں نے تین زخموں کی حالت تشیوناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا حادثہ تیزرفتاری اور بارش سے پھسلن کے بحث پیش آیا پولیس چوکی ڈی ایچ کیو میں اطلاعی رپورٹ درج کرلی گئی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!