ایبٹ آباد‘گوریاں کا مشہور ڈاکو محسن بھاری مقدار میں آئس اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دومقدمات میں مطلوب ملزم آئس اور اسلحہ سمیت گرفتار، ڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی، محسن ولد ارشاد سکنہ گوریاں نے تھانہ کینٹ کی حدود نڑیاں سے فیضان ولد خورشید سکنہ گرگا نواں شہر سے اسلحہ کی نوک پر 45000 روپے کی رقم چھینی جس پر تھانہ کینٹ میں جرم 392 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ مورخہ 10 اپریل کو ملزم نے نڑیاں سے فلک شیر ولد عبدالرحمن سکنہ جوگن کا کیری سوزوکی بک کروایا اور شملہ پہاڑی کے مقام پر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 10000 روپے کی رقم ہتھیائی اور موقع سے فرار ہو گیا مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف جرم 394 پی پی سی درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں شروع کی گئی۔

ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 825 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ 06 کارتوس بھی برآمد ہوئے جبکہ چھینی گئی رقم سے 20 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے جس پر ملزم کے خلاف امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!