پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد سمیت چار طبی اداروں کو سیلف فنانس ایوننگ شفٹ میں داخلوں کی اجازت مل گئی۔

پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور سوات ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد کو 650 نشستیں مختص کرنے کی ہدایت۔
صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو مزید انتظامات کی ہدایت سیشن 25-2023 کے لئے داخلوں کا جلد آغاز ہوگا۔
یشاور(وائس آف ہزارہ) محکمہ صحت نے 4 طبی اداروں میں سیلف فنانس پر ایونگ شفٹ میں کلاسوں کے اجراء کی منظوری دے دی محکمہ صحت سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں 200 نشستیں مختص ہوں گئی، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سوات میں 150 پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں 150 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 150 نشستیں مختص ہوں گی یہ ادارے طب کی درجن سے زیادہ ڈسپلنز میں ڈپلومہ کرائیں گئے یہ داخلے ایونگ شفٹ میں ہوں گے اور طلبہ سیلف فنانس پر داخلہ لے سکیں گئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو اس بارے میں انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!