تھانہ سٹی ایبٹ آبادکی حدود میں چوروں کا راج: سونے کے بیوپاری کے کمرے سے اکتالیس تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود موتی بازار میں پنجاب کے سونے کے بیوپاری اعجاز عرف نجی کے کمرے سے دن دیہاڑے اکتالیس تولے کے طلائی زیورات اورڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔اس ضمن میں اعجاز عرف نجی نے بتایا ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں اورپچھلے بتیس سالوں سے طلائی زیورات کا کام کرتا ہوں۔ایبٹ آباد حویلیاں مظفرآباد مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں جیولرز کی دکانوں میں زیورات تیار کرکے دیتے ہیں اور ہر ہفتے اور پندرہ دن میں ان سے پیسے وصول کرنے آتا جاتا ہوں۔

اعجاز عرف نجی نے میڈیا کو بتایا ہے کی جمعہ کے روز دن دیہاڑے نامعلوم چور ہمارے کمرے میں داخل ہوئے اور میرے کمرے سے 41 تولے زیورات جنکی رقم تقریباً 46 لاکھ روپے بناتی ہے اس کے علاوہ 1 لاکھ 48 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص نے بتایا ہے کہ پولیس ملزمان کی پشت پنائی کررہی ہے پولیس کو میں نے نشاہدی کروا رہا ہوں مگر پولیس اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے بھی کئی چوری کی ورداتیں ہوچکی ہیں۔پولیس نہ تو ایف آئی آر درج کررہی ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کررہی ہے میں ایک غریب آدمی ہوں میں ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے کمرے سے چوری کرنے والے چوروں کو گرفتار کرلیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!