بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کی سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سے ملاقات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کی سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سے ملاقات۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے دوسرے مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعد ایجنسیوں اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سٹی میئر اور چیئرمین تحصیل کے امیدواروں کے چناؤ کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کیلئے کوئی بھی مضبوط امیدوار نہیں ہے۔ تحصیل ایبٹ آباد کیلئے اس وقت تک دو مضبوط امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جوماضی میں تو پی ٹی آئی کا حصہ تھے۔ لیکن اب وہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔ ان میں سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر اور سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سٹی میئر کا الیکشن جیتنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سابق ایم پی اے سردار ادریس کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کیلئے سرگرم ہیں اور جمعرات کے روز پرویز خٹک ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی دو قریبی ساتھیوں نے سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کیلئے سٹی میئر کے ٹکٹ کیلئے بات چیت کی۔اس ملاقات میں ایبٹ آباد کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے سردار شیربہادر کو سٹی میئر کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ آئندہ چند ہفتوں میں سٹی میئر ایبٹ آباد کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!