پنجاب سے بندش:آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیلا 3400 کا ہو گیا۔ بیس روپے کی روٹی پاپڑ میں تبدیل۔

اسی کلو کی بوری ہول سیل میں تیرہ ہزارسات سو روپے پرچون میں ساڑھے چودہ ہزار روپے میں دستیاب۔
پنجاب سے پابندی برقرار ایبٹ آباد میں بیس روپے کی روٹی پاپڑ میں تبدیل، وزن 100 گرام پر آگیا نانبائیوں نے روٹی 30 روپے کی کردی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق پنجاب سے آنے والا بیس کلو آٹے کابیس کا تھیلا ہول سیل میں 3150 اور نانبائیوں کے زیر استعمال فائن دانے دار آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے۔ جو اب تک کا سب سے زیادہ نرخ ہے۔

پر چون میں یہ تھیلے 50 روپے تک مزید مہنگے د ستیاب ہیں۔تاریخ میں پہلی بار 80 کلو فائن دانے دار آٹے کی بوری 13700 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں یہ بوری 14000 روپے تک دستیاب ہے۔ایبٹ آباد میں نانبائیوں نے روٹی کاوزن مزید کم کر دیا ہے اور 20 روپے کی روٹی پاپڑ میں بدل گئی ہے۔ جس کا وزن 100 گرام ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ بعض علاقوں میں روٹی کی قیمت از خود 30 روپے کر دی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!