پٹرول اور آٹاقوت خریدسے باہر: سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کے اوسان خطا ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کے اوسان خطا ہوگئے۔روٹی کھائیں یا بل دیں وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کی طرح رواں سال میں سوئی گیس کے ماہانہ بل گھریلو صارفین کو آمدنی سے بڑھ کر ملنے سے شیدید اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے وفاقی حکومت نے سلیب سسٹم کے تحت ہزاروں کی مد میں غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے،موسم سرما میں 2 سے چار ہزار کے بل 20 اور 30 ہزار تک وصول کرنے کا طریقہ ایجاد کر کے غریب عوام سے دوقت کی روٹی چھپنے کی کوشش ہے۔

اس حوالے گھریلو صارفین نے میڈیا کو بتایا کہ سوئی گیس کے ماہانہ بلز بعض صارفین 20 اور تیس ہزار تک ملے ہیں گزشتہ برس بھی اسی طریقہ کار کے تحت عوام کی جیب سے اربوں وصول کئے گئے تھے جن کی واپسی کا وعدہ کرنے کے باوجود اکثریت راہ ہی تکتے رہے ہیں رواں سال جنوری اور نومبرکے بلوں میں بھی عوام پر اضافی بوجھ ڈال گیا ہے جس سے متعدد صارفین کو دو ماہ کے بل 45 ہزار سے زائد کے بھیجے گئے ہیں جب کم آمدنی والے ماہانہ 10 سے 15 ہزار میں اپنا گھر کا خرچ مشکل سے برداشت کرتے ہیں،ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے اشیاء خردنوش کے ساتھ یوٹیلٹی بلز میں عوام کی گردن پر تلوار لٹکا رکھی ہے جس کئی سفید پوش گھرانے دو وقت کے کھانے کے لئے پاپڑ بیل رہے ہیں،صارفین نے فوری طور پر سلیب سسٹم ختم کرنے اور اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!