نسیم خان کی جانب سے پکڑی جانیوالی منشیات کے ملزم کو عمرقید دولاکھ جرمانے کا حکم۔

ایبٹ آباد: نسیم خان کی جانب سے پکڑی جانیوالی منشیات کے ملزم کو عمرقید دولاکھ جرمانے کا حکم۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر نسیم خان نے دوران ناکہ بندی گزشتہ سال 94کلوگرام چرس ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی تھی۔ ملزم شعیب اور ظفر الرحمن کیخلاف تھانہ کینٹ میں علت 1296 زیر دفعہ 9CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھاملزمان کا ٹرائل ماڈل کورٹ میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز تمام استغاثہ کے گواہان مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!