ہاسٹلوں میں غیررجسٹرڈافراد کی موجودگی ایبٹ آباد کیلئے سیکورٹی رسک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر بھر میں موجود پرائیوٹ و سرکاری ہاسٹلوں میں سرچ آپریشن کیا جائے عوامی حلقوں کی ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل۔اس ضمن میں عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایبٹ آباد شہر جوکہ پرامن، چناروں اور سیاحت کے لہذ سے مانے اور جاننے والا شہر ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شہر میں تعلیم اور کاروبار کی غرض سے ایبٹ آباد آنے والے آؤٹ سائڈرز کی آمد کے بعد ایبٹ آباد میں آئے روز جرائم میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز ایبٹ آباد جیل میں ہونے والے واقعے کے بعد ایبٹ آباد میں چند آؤٹ سائڈرز شرپسندوں نے شہر کو یرغمال بنا کر توڑ پھوڑ کرنا شروع کر دیں اور شہر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جس پر ایبٹ آباد پولیس نے مجبورا آنسو گیس کے شیل فائر کرکے منتشر کرنے کو ترجیح دی اسی حوالے سے شہر کی عوامی حلقوں تاجر برادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا ایبٹ آباد شہر میں موجود سرکاری و پرائیویٹ ہاسٹلوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے ایسے سر پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے جو کاروبار اور تعلیم کی آڑ میں ایسی سرگرمیاں کر رہے ہیں تاکہ ایبٹ آباد جی سے پر امن شہر کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!