سابق ضلع ممبر پنڈکرگوخان بابو خوشحال کے فنڈ سے سول ڈسپنسری لکھالہ کا تعمیراتی کام جاری۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)سابق ضلع ممبر پنڈکرگوخان کے فنڈ سے سول ڈسپنسری لکھالہ کا تعمیراتی کام جاری۔متعلقہ انجینئرکا سابقہ ضلع ممبر کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کام جلد مکمل کرنیکی ہدایات سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عوامی خدمت جاری رکھوں گا بابو خوشحال خان تفصیلات کے مطابق سابقہ ضلع ممبر بابو خوشحال خان کے فنڈ سے سیول ڈسپنسری کا تعمیراتی کام جاری ہے گزشتہ روز سابق ضلع ممبر بابو خوشحال خان نے انجینئرساجد عزیز اور رفاق تنولی کے ہمراہ سیول ڈسپنسری لکھالہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جاری کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بابو خوشحال خان نے ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی بابو خوشحال خان میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھوں گا عوامی خدمت کیلیئے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے عوامی خدمت کیلئے جذبے کے لیئے اپنی بساط کے مطابق ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!