ایس پی ٹریفک قمرحیات کے حکم پرہفتہ میں دشوارگزار علاقوں کے لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے کیلئے وین سروس شروع۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ایس پی ٹریفک کی طرف سے لائسنس کے اصول کے لیئے آنے والے افراد کے لیئے ایک احسن اقدام۔ایس پی ٹریفک کی ہدایات پر علاقہ تناول کی عوام کے لائسنس کے اصول کی آسانی کے لیے ٹریفک لائسنس یونٹ کا شیروان کا دورہ عوام کی جانب سے اس احسن اقدام پر ایس پی ٹریفک کو خراج تحسین۔ذرائع کے مطابق ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی طرف سے لائسنس کے حصول کے لیئے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کے لیے ایک احسن قدم اٹھایا گیا۔

جس میں ایس پی ٹریفک کی طرف سے حکم نامہ جاری کیا گیا کہ ہفتہ میں ایک دن ٹریفک لائسنس یونٹ ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں میں جاکر لوگوں کے لائسنس کے اصول کی آسانی کے لیے لوگوں کے لائسنس کا ابتدائی پراسس کرے گی۔جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے لائسنس برانچ کے انچارج کا اپنی ٹیم سمیت علاقہ تناول کے اہم مقام شیران بازار میں گورنمنٹ ہائی سکول شیروان میں اپنا کیمپ لگایا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے لائسنس کا ابتدائی پراسس، لائسنس رینیول وغیرہ کیا اور اسی طرح ہفتہ میں ایک روز ٹریفک لائسنس یونٹ دور دراز علاقوں میں جاکر لوگوں کا لائسنس کا ابتدائی پراسس کرے گی۔علاقہ تناول کے لوگوں کی طرف سے ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کے اس اقدام پر انکا اور انکی پوری ٹیم کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی اس کاوش کو زبردست سرہا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!