عدالت نے اساتذہ کی ترقی فارگو کرنے کے رول کو بحال کر دیا۔

PHC

پشاور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے عبوری احکامات آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیز اللہ کی دائر رٹ پٹیشن جاری کئے۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ نے اساتذہ کی ترقی فارگو کرنے کے رول کو تاحکم ثانی بحال کر دیا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیبر پختو نخوا کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی ترقی فارگو کرنے رول کے خاتمے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترقی فارگو کرنے کے رول کو تاحکم ثانی بحال کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبور یا حکامات گذشتہ روز آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان کی جانب سے اے پی ٹی رولز 1989 پروموشنر پالیسی کے رولز 5/7 کے خاتمے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر جاری کئے رٹ پٹیشن سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عد میں بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی تھی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ اساتذہ کے پروموشنز میں فارگو کا آپشن ختم کیا گیا ھے اور ای اینڈ این ڈی رولز کے مطابق کاروائی کا کہا گیا ہے جو کہ اساتذہ کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا اساتذہ کو پروموشنز میں فارگو کا حق دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پروموشنز سرکاری ملازم کا حق ہے لیکن یہ حق بھی ان کو حاصل ہے کہ وہ فارگو کرتا ہے یا پروموشن لیتا ہے لہذا اگر کوئی ٹیچر اپی پروموشن فارگو کرتا ھے اور تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ وہ آپنی مرضی سے یہ پروموشن نہیں لینا چاہتا تو اس کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اپنی سے پروموشن قبول نہیں کرتا یہ حق ان کو حاصل ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد فارگو کا آپشن تا حکم ثانی بحال کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!