عام انتخابات : مشتاق غنی اور سجاد اکبر خان مدمقابل آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) عام انتخابات میں ایبٹ آباد کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 42 کے لئے نوجوان قیادت سجاد اکبر نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی۔گھر گھر رابطہ مہم کے دوران بھی بڑے جنبوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔ایبٹ آباد شہر کی اہم صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے دیگر جماعتوں کے امیدواروں میں سجاد اکبر سخت حریف ثابت ہو ں گے۔عوامی رابطہ کے دوران نوجوان قیادت کی حوصلہ کرنے والوں نے بھی آئندہ الیکشن میں تبدیلی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایبٹ آباد کے پی کے 42 حلقہ میں عوام بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں۔جنرل الیکشن میں سجاد اکبر کی پوزیشن عوامی حمایت سے مستحکم ہونے کے قوی امکان موجود ہیں۔نوجوان قیادت سجاد اکبر خان پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر مخالف امیدواروں کو ٹف ٹائم دے چکے ہیں۔اب شہری حلقہ میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم سے پوزیشن دن بدن مستحکم ہوتی۔ جا رہی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!