شیروان روڈ پر چلنے والی پرانی بیڈ فورڈ اورٹیوٹاہائی ایس گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے: اہلیان تناول۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیروان روڈ پر چلنے والی پرانی بیڈ فورڈ اورٹیوٹاہائی ایس گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے: اہلیان تناول۔ پرانی اور کھٹارہ گاڑیوں کے عوام کے لیے وبال جان بننے کے باعث ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ ادارے فی الفور ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار اہلیان تناول نے دوران سفر دوبتھر کے مقام پر بیڈ فورڈ گاڑی نمبری5499 کے خراب ہونے پر کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خراب ہونے والی گاڑی میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جنہیں ایبٹ آباد میں موجود شیروان اڈا سے دوسری گاڑی کے آنے تک شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مسافر مردو خواتین نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تناول میں چلنے والی ٹرانسپورٹ ہمیشہ سے خستہ حالی کا شکار رہی ہے جس سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مالکان کے پاس نہ تو فٹنس سرٹیفکیٹس ہیں اور نہ ہی روٹ پرمٹ مگر متعلقہ ادارے خواب خرگوش کیمزیلے رہے ہیں مجال ہے کہ ان کے کان پر جو رینگے انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ جن میں بیڈ فورڈ ویگنیں اور ٹیوٹا ہائی ایس وغیرہ گندگی سے اٹی ہوتی ہیں جن میں انسانوں کو جانوروں کی طرح گھسیڑا جاتا ہے اور پیسے کی لالچ میں جگاڑ کر کے چار اضافی سیٹیں لگائی جاتی ہیں جس سے منزل مقصود کا سفر انتہائی مشکل،کھٹن اور خوفناک ہو جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد سے شیروان کا کرایہ 110روپے پر سواری کے حساب سے وصول کیا جاتا جو کہ قانونی چارہ سے بچنے کے لیے ٹکٹ میں بھی درج نہیں ہوتا اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو پس پردہ ڈالتے ہوئے تین کے بجائے چار سواریاں بٹھائی جاتی ہیں جو عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے انہوں نے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ ادروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم پر فی الفور ایکشن لیں۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پاس کردہ قانون کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس نہ ہونے پر مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!