ڈی آر سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی جاءِیں گی: ڈی پی اوعمر طفیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا ڈی آر سی ایبٹ آباد کا دورہ، ممبران سے ملاقات۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے ڈی آر سی ایبٹ آباد کا دورہ کیا اس موقع پر اے ایس پی کینٹ کی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آر سی ایبٹ آباد آمد پر ایبٹ آباد ڈی آر سی کے ساتھ ساتھ، حویلیاں، گلیات اور شیروان ڈی آر سیز کے عہدیداران و ممبران نے ڈی پی او ایبٹ آباد کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ چیئرمین مرکزی ڈی آر سی ایبٹ آباد ایاز سلیم رانا نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو ضلع کی تمام ڈی آر سیز کی کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس موقع پر عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران اپنے قیمتی وقت میں وقت نکال کر اور اللہ کی خوشنودی کی خاطر لوگوں کے درمیان صلح الخیر کے عزم کے ساتھ احسن اقدام سرانجام دے رہے ہیں اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ جرگہ سسٹم ہمارے معاشرے کا ایک اہم جزو تھا جس کو خیبرپختونخواہ پولیس نے قانونی حیثیت دیکر ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جہاں شہریوں کو فوری اور فری انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کو تمام تر سہولیات مہیا کی جاءِیں گی تاکہ ڈی آر سی ممبران اور شہریوں کو ڈی آر سی میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!