سلہڈ میں چوریاں کرنیوالے لیاقت کو دو لاکھ کے مال سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں آئے روز چوری کی وارداتوں کا ماسٹر مائینڈ تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی سلطان عارفین نے گرفتار کر لیا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر لیاقت کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ مال مسروقہ کی مالیت دو لاکھ سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی اور ایس ایچ اوکینٹ نے اے ایس آئی سلطان عارفین کو آئے دن چوری کی ہونے والی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔

جسکو اپنی پیشہ وارانہ اور جدید تکنیکی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے سلطان عارفین اے ایس آئی نے نہایت قلیل وقت کے اندر ملزم لیاقت کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا جس کی مالیت دو لاکھ سے ذاہد ہے مزید تفتیش جاری ہے جس میں گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں اور مذید چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی توقع کی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے اور ڈی پی او صاحب اور متعلقہ پولیس افسران اور اے ایس آء سلطان عارفین کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!