افغانستان کو سمگلنگ:چینی کی قیمت بے لگام ڈبل سنچری کے قریب۔

ہول سیل مارکیٹ میں بوری نو ہزارپانچ سوروپے کی ہوگئی، سمگلنگ عروج پر۔
پشاور (جنرل رپورٹر) چینی کی قیمت بے لگام ہوگئی ہے چینی ڈبل سنچری عبور کرنے کے قریب ہے چینی کی بوری ہفتے کے روز 9 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ساڑھے آٹھ ہزار روپے سے ایک دن میں ایک ہزار روپے اضافہ کیساتھ چینی کی بوری ساڑھے نو ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے چینی کی قیمت میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے پرانے سٹاک کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کرلی ہیں۔ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی سے بنی ہوئی اشیاء مٹھائی، بیکری آئٹمز وغیرہ کی قیمتوں میں بھی دو سوروپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ہے بڑے بڑے سرمایہ کاروں نے ڈالر کے ساتھ ساتھ چینی میں بھی سرمایہ کاری شروع کر دی ہیں۔ چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کے باعث کروڑوں روپے کا مزید سٹاک تاجروں نے ذخیرہ کر لیا ہے افغانستان سمگلنگ کے باعث چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!