پچاس روپے فی کلواضافہ:رمضان سے قبل ہی مارکیٹ سے ڈالڈا اورکوکنگ آئل غائب کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حکومت کا غریب مکاؤ منصوبہ ڈالڈا اورکوکنگ کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ یوٹیلٹی سٹوروں سے گھی غائب ہوگیا،رمضان سے قبل اشیاءِ خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے،حکومت پچاس روپے اضافہ کرکے رمضان میں 30روپے کا ریلیف ڈرامہ رچائے گی،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کے فوری بعد ملک بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے آٹے،دال،کے بعد خوردنی آئل سمیت گھی ڈالڈا کی قمیت میں پچاس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ غریب عوام کو مزید پریشان کرنے کے مترادف ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماہ رمضان سے قبل گھی کی فی کلوقیمت میں پچاس روپے اجافہ کرکے عوام کو رمضان میں 20یا30روپے کا ریلیف ڈرامہ رچائے گی جو کہ غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہو گا مارکیٹ میں گھی کی شارٹج پیداہو گئی ہے جبکہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے یوٹیلٹی سٹوروں پر سے بھی گھی غائب کردیا گیا ہے جس کا مقصد آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگائی کے نئے جال میں پھنسانا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!