پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑا: ایس ایچ اوتھانہ سٹی کے حکم پربچوں کیخلاف کارروائی: پانچ روزسے تین بچے لاپتہ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑا: ایس ایچ اوتھانہ سٹی کے حکم پربچوں کیخلاف کارروائی: پانچ روزسے تین بچے لاپتہ۔سٹی پولیس بچوں کوبرآمد کرنے میں ناکام والدین کی میڈیا سے بات چیت ملک حق نواز اعوان اور سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ آج سے پانچ روز قبل ہمارے تینوں بچوں کا جھگڑا حسنین نامی ایک بچے سے ہوا۔ جسکا والد پولیس ملازم ہے۔ جس نے تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں ہمارے بچوں کیخلاف رپورٹ درج کروائی۔جسکی بابت ہمیں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سردارواجد کے حکم پر اے ایس آئی عبد الرشید نے اپنی پوری نفری کے ہمراہ سکول پر چھاپہ مارا اور بچوں کو سکول پرنسپل کے آفس میں طلب کر کے ڈرایا دھمکایا۔ جسکی وجہ سے بچے خوف زدہ ہوئے اور آج پانچ روز سے سکول اور گھر سے لاپتہ ہیں۔ہم ڈسٹرکٹ پویس آفس کے پاس بھی گے ڈی آئی جی کے پاس بھی گئے۔مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔خدا را ہمارے بچوں کو جہاں بھی ہیں انکو ڈھونڈ نکالا جائے یا اگر بچے خود پڑھیں دیکھیں تو خدا کے لئیے گھر آہ جائیں ہم بہت پریشاں ہیں اور نہ ہی پولیس نے وائرس پر بچوں کی گمشدگی کی کوء کال چلائی آج پانچ روز گزرنے کے باواجود ہم والدین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کبھی ڈی پی او آفس کبھی ڈی آئی جی آفس ہمیں صرف طفل تسلیاں دے رہی ہے مقامی تھانہ سٹی پولیس ہمارے ساتھ کوء تعاون نہیں کر رہی بلکے الٹا ہمیں پریشرائز کر رہی ہے آء جی خیبرپختونخوا واقع کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!