ڈی آر سی ایبٹ آباد کادفترمیدان جنگ بن گیا۔مسلح نوجوان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آر سی ایبٹ آباد کادفترمیدان جنگ بن گیا۔نوجوان کا مخالف پارٹی پر پستول نکال دیا پولیس نے نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔مقدمہ درج تفتش شروع اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کی ڈی آر سی میں گھریلو تنازعہ پر کیس کی سماعت تھی۔

اس دوران دونوں مخالفین گروپ میں معمولی توں تکرار شروع ہوگئی اس موقع پر ذیشان عارف ولد عارف سکنہ منڈیاں البدر کالونی نے ڈی آر سی کے اندر ہی اپنے مخالفین پر پستول نکال دیا۔جس کو وہاں پر موجود پولیس اہلکار نے دیکھ کر نوجوان سے پستول قبضے میں لے لیا اور نوجوان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کردیا۔پولیس زرائع کے مطابق نوجوان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!