تھانہ سٹی کے اہلکار موٹرسائیکل چورگروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام۔پسوال سٹاپ سے نوجوان ہنڈاموٹرسائیکل چوری کرکے فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل چور گروہ متحرک مین شیروان روڈ پسوال اسٹاپ سے دن دیاڑے ہریپور کے رہائشی مبشر جوکہ پسوال میں دعوت پر آئے ہوئے تھے انکا موٹر سائیکل ہنڈا نمبر 9035 نامعلوم چور لے اڑے یاد رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل اسی اسٹاپ پر کھڑی سوزوکی کے چاروں ٹائر بھی نام معلوم چور کے اڑے تھے جن کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا چند ہفتے قبل تھانہ سٹی پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کیا جو سٹی اور کینٹ کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے کوٹھیالہ بازار میں شاپ سامان کھول کے فروخت کردیا کرتا تھا تاہم تھانہ سٹی کے تفتیشی افسر کی ناقص تفتیش اور مک مکا کی وجہ سے ملزمان سے درست تفتیش نہیں کی گئی اگر درست تفتیش کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جاتا تو ملزمان سے دیگر وارداتوں کا سراغ بھی لگایا جاسکتا تھا تاہم تفتیشی عملے نے اپنی جیب گرم کرکے کے ملزمان کے خلاف ناقص تفتیش پر مشتمل پرچہ دیا جس وجہ سے ملزمان کوریلیف مل گیا اگر اسی طرح کی پولیس تفتیش کا عمل جاری رہا تھا ایبٹ آباد میں پروان چڑھنے والا چور گروہ ایک دن بڑی مافیا کا روپ دھار لے گا اور عوام جان و مال کا ہر وقت خطرہ لاحق رہے موٹر سائیکل مالکان نے ڈی آئی جی ھزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد ایس پی ہیڈ کواٹر اور سرکل ڈی ایس پی سے چور گروہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!