ایس ایچ او کینٹ نعمان جاویدنے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او کینٹ نعمان جاویدنے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نعمان جاوید نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شیخ البانڈی کے رہائشی زوہیب ولد محمدصدیق کو چیک کیا توملزم کے قبضے سے ایک کلو482 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے علت نمبر: 1546جرم زیر دفعہ نائن ڈی سی این ایس اے درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک شخص کو چیک کیاگیا تو اس کے پاس موجود شاپنگ بیگ سے چرس برآمد ہوئی۔ جس کا موقع پر وزن کیا گیا تو وہ ایک کلو 722گرام نکلی۔ پوچھ گچھ پرملزم نے اپنا نام منیر احمد ولدبگاسکنہ مانسہرہ بتایا۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے علت نمبر: 1547 جرم زیردفعہ نائن ڈی، سی این ایس اے کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!