ایبٹ آباد کے دشوار گزارپہاڑی علاقوں کی تمام لفٹ سیل کر دی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد کے دشوار گزارپہاڑی علاقوں کی تمام لفٹ سیل کر دیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں ڈولی لفٹوں کی فٹنس، ایس او پیزپر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں جاری۔

تحصیل لورہ میں 10 ڈولی لفٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال،حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر سیل کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کی زیر نگرانی ٹی ایم اے لورہ،ٹی او آئی، ایس ایچ او لورہ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور ریونیو سٹاف پر مشتمل ٹیم نے تحصیل لورہ میں کام کرنے والی ڈولی لفٹوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈولی لفٹوں کی فٹنس کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو لفٹوں کی فٹنس یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ کاروائی کے دوران لورہ کی حدود میں کام کرنے والی دس ڈولی لفٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال کی بنا پر سیل کیا گیا۔مستقبل میں کسی بھی ناگہانی واقعے کی روک تھام کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریامیں ٹیکنیکل ٹیمز کیساتھ وزٹ اور خلاف ورزی پر متعلقہ لفٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

تحصیل حویلیاں میں پونا، ہرلاں اور ستوڑا میں 3 ڈولی لفٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال،حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر سیل کیا گیا۔تحصیلدار حویلیاں محمد اعجاز نے ٹیکنیکل ٹیم ریسکیو سروسز، ٹی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو اورریونیو سٹاف کے ہمراہ ڈولی لفٹ معائنے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پونا، ستوڑا اور ہرلاں میں 3 ڈولی لفٹوں کو سیل کیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ لفٹوں کی صورتحال کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں اور کسی بھی ایسی لفٹ کا استمعال نہ کریں جسے انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملی ہو۔ شہری ڈولی لفٹوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو فون نمبر 09929310553 پر اپنی شکایات، قیمتی آرا سے مطلع بھی کر سکتے ہیں تاکہ ڈولی لفٹوں کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!